13

الٹرا پیور اور اس کی خدمات

الٹرا پیور پاکستان میں R.Oپلانٹ(Reverse osmosis)تیار کرنے والا ادارہ ہے۔جوکہ پچھلے 16 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہے۔ ہمارے تیار کردہ پلانٹ ملک کے چیدہ چیدہ اداروں اور صنعتوں میں نصب ہیں نیچے دی گئی کلائنٹس کی فہرست ہمارے تجربے اور مہارت کا مظہر ہے۔

ملک میں دستیاب آبی وسائل میں قلت کے سبب Reverse osmosis کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ Reverse osmosis کے ذریعے کنویں کے پانی،سمندر کے پانی ،فیکٹریوں سے خارج ہونے والے خراب پانی یہاں تک کہ گٹر کے پانی تک کو صاف کرکے میٹھے اور پینے کے قابل پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

ہی وجہ ہے کہ منرل واٹر تیار فروخت کرنے والی کمپنیاں بھیReverse osmosis کے ذریعے بورنگ سے حاصل شدہ پانی کو فلٹر کرتی ہیں اور پھر اس میں منرلز شامل کرکے منرل واٹر فروخت کرتی ہیں۔
پاکستان میں منرل واٹر فروخت کرنے والی چند بڑی بڑی کمپنیوں کو چھوڑ کر تقریباً نے ہماری خدمات ہی حاصل کی ہیں۔ان کی فہرست بھی نیچے موجود ہے۔


ہم ہر کلائنٹ کی ضرورت کے حساب سے اس کے لئے پلانٹ تیار کرتے ہیں جن کی قیمت چند ہزار سے کئی لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ چھوٹے سے چھوٹا واٹر فلٹریشن پلانٹ تیار حالت میں 12000روپے میں دستیاب ہے جو کہ گھروں میں کچن کے نلکے کے ساتھ لگادیا جاتا ہے ہم اسے Reverse osmosis پلانٹ نہیں کہہ سکتے یہ صرف واٹر فلٹریشن پلانٹ ہوتا ہے جو کہ گھروں میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم گھروں کے لئے بھی Reverse osmosis پلانٹ لگایا جاتا ہے جو کہ نہایت کم قیمت میں دستیاب ہے۔
تاسیف پاک کا تیار کردہ  واٹر فلٹر پلانٹ سڑکوں کے کنارے بکنے والےغیر معیاری فلٹر پلانٹ سے بہت مختلف اور اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ مہنگا بھی ہے۔

لائف ٹائم وارنٹی

الٹرا پیور پاکستان گھریلو اور کمرشل واٹر فلٹر پلانٹ اور R.Oپلانٹ لائف ٹائم وارنٹی کے ساتھ فراہم کرتا جس کا مطلب ہے کہ زندگی میں جب بھی ہمارے فراہم کئے گئے سسٹم میں کوئی خرابی آئے ہم اسے بالکل مفت میں درست کرنے، تبدیل کرنے اور رقم واپس کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔

 

R.O پلانٹ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ میں کیا فرق ہے؟

R.Oپلانٹ

R.Oپلانٹ  پانی میں موجود نمکیات، ریت کے ذرات، دودھیا پن ، گندگی ،بدبو ،فضلہ اور کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے لئے لگایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زمین سے حاصل شدہ پانی ،سمندر کے پانی یا گٹر کے پانی کو واپس پینے کے قابل بنانے کے لئے یا اسے منرل واٹر میں تبدیل کرنے کے لئے R.Oپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ R.Oپلانٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی شامل ہوتا ہے لیکن واٹر فلٹریشن پلانٹ میں R.Oپلانٹ شامل نہیں ہوتا۔

واٹر فلٹریشن پلانٹ

واٹر فلٹریشن صرف میٹھے پانی کو صاف کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور پانی میں سے مٹی ، ریت کے ذرات ، بیکٹیریا کو دور کرنے اور پانی کے خراب کلر کو صاف کرنے نیز پانی کی بدبو کو دور کرنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔