ایک بار لگائیے5 لاکھ ۔۔۔۔۔۔ ہر ماہ کمائی

ایک وقت تھا کہ جب صرف معاشرے کے امیر افراد ہی منرل واٹر پیا کرتے تھے لیکن اب لوگوں کی اکثریت یہی پانی پیتی ہے۔ جنہیں 600 ML کی چھوٹی بوتل مہنگی لگتی ہے وہ ڈیڑھ لیٹر کی بوتل خریدتے ہیں جو اسے مہنگا سمجھتے ہیں وہ 19لیٹر کی جمبو بوتل خریدتے ہیں ۔

نیسلے، کنلے اور ایکوافینا جیسی بڑی کمپنیوں کی 19لیٹر کی بوتل تقریباً 200روپے کی فروخت ہوتی ہے جبکہ ہلکے برانڈز بوتلیں ڈیڑھ سو روپے ، سو روپے اور 75روپے تک میں بھی فروخت ہوتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ ایسا اس لئے ہے کہ کمپنی چھوٹی ہو یا بڑی پانی تو انہیں تقریباً مفت میں پڑتا ہے۔

یہ کمپنیاں Reverse Osmosisپلانٹ یعنی ROپلانٹ کے ذریعے عام پانی کو پروسس کرکے منرل واٹر میں تبدیل کرتی ہیں اور پھر 600 ML،ڈیڑھ لیٹر، 6لیٹراور 19لیٹر کی بوتلوں میں یہ پانی بھر کر فروخت کرتی ہیں۔ان کمپنیوں کو واٹر بورڈ یا لائن کا پانی دستیاب نہیں ہوتا وہ بورنگ کے پانی پر ROپلانٹ لگاتی ہیں ۔
یاد رکھئے بورنگ کا پانی چاہے کتنا بھی کھارا یا کڑوا ہو اسے ROپلانٹ کے ذریعے منرل واٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جو افراد اپنی کمپنی یا برانڈ نہیں بنا سکتے وہ کسی دکان یا گھر میں ہی ROپلانٹ لگا کر دوسروں کی خالی بوتلوں کو ری فل کرکے اپنا کاروبار چمکا رہے ہیں۔
 یہ پلانٹ 5لاکھ روپے میں بھی لگ سکتا ہے۔ اور دس فٹ کی دکان میں بھی لگ سکتا ہے۔ یہ پلانٹ ایک دن میں تین ہزار گیلن (یعنی تقریباً ساڑھے 11ہزار لیٹر) پانی تیار کرکے دیتا ہے۔

اگر آپ دو روپے فی لیٹر کے حساب سے بھی پانی ری فل کرکے دیں تو 19لیٹر کی بوتل صرف 38روپے میں ری فل کریں گے اور اس حساب سے ایک دن کا ساڑھے 11ہزار لیٹر پانی 23ہزار روپے میں فروخت کریں گے ایک دن کے 23ہزار روپے کا مطلب ایک مہینے کے 6 لاکھ 90 ہزار روپے یعنی تقریباً سات لاکھ روپے اب اگر اس میں سے بجلی کا بل ، ملازم کی تنخواہ ، فلٹر کی تبدیلی کے پیسے بھی نکال دئیے جائیں 6لاکھ سے زیادہ کی انکم حاصل ہوتی ہے اور وہ بھی ہر مہینے۔ ۔ ۔ ۔ ۔

کیوں جناب ہے نا اندھی کمائی۔۔۔۔۔!!!
اور ابھی تو آپ نے اپنا برانڈ نہیں بنایا 600MLاور ڈیڑھ لیٹر کی بوتلیں نہیں بنائیں ورنہ خود سوچیں کہ یہ پانچ لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ آپ کو کہاں سے کہاں پہنچا سکتی ہے؟ آپ نیسلے ، کنلے اور ایکوا فینا کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔
 یہ صرف خواب و خیال نہیں ہے بلکہ ان دنوں جس نے بھی ROپلانٹ لگایا اس کے پاس سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں اور پلانٹ لگانے کے صرف ایک ماہ بعد ہی وہ پروڈکشن بڑھانے کے لئے پلانٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ویسے تو پلانٹ کی قیمت آپ کی طرف سے فراہم کئے گئے پانی کی کوالٹی یعنی TDS چیک کرکے ہی بتائی جا سکتی ہے۔ لیکن ہم نے آپ کی آسانی کے لئے 5لاکھ کی رقم بتا دی ہے اگر آپ کے بورنگ کے پانی کی کوالٹی خراب ہوئی تو اس رقم میں 50ہزار سے ایک لاکھ تک کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

12
13
14
15
16